* چھپائوں سب سے منہ کب تک بتا اپنا نش *
چھپائوں سب سے منہ کب تک بتا اپنا نشاں مجھ کو
کہ تیری جستجو میں ڈھونڈتا ہے اک جہاں مجھ کو
اگر یکساں ہو میرے ساتھ اس کا ظاہر و باطن
تومیں سمجھوں گا کہ گویا مل گئے دونوں جہاں مجھ کو
گدائے میکدہ تھا اب ہوں میں شیخ حرم ناطق
کہیں ایسا نہ ہو پہچان لے کوئی یہاں مجھ کو
٭٭٭
|