* دل خوشامد سے ہر ایک شخص کا کیا راضی *
دل خوشامد سے ہر ایک شخص کا کیا راضی ہے
آدمی، جن و پری، بھوت، بلا راضی ہے
بھائی فرزند بھی خوش، باپ، چچا راضی ہے
شاہ مسرور، غنی شاہ و گدا راضی ہے
اپنا مطلب ہو تو مطلب کی خوشامد کیجئے
اور نہ ہو کام تو اس ڈھب کی خوشامد کیجئے
چار دن کوئی خوشامد سے کیا جھک کے سلام
وہ بھی خوش ہو گیا اپنا بھی ہوا کام میں کام
بڑے عاقل، بڑے دانا نے نکالا ہے یہ دام
خوب دیکھا تو خوشامد ہی کی آمد ہے تمام
جو خوشامد کرے خلق اس سے سدا راضی ہے
حد تو یہ ہے کہ خوشامد سے خدا راضی ہے
|