donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Nazeer Fatahpuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دہشت گردی کیا ہے *
دہشت گردی کیا ہے
 انسانیت کی پیشانی پر کلنک کا ٹیکہ ہے
دہشت گردی کیا ہے
 بزدل لوگوں کے بزدلانہ احساس کی

ایک ایسی بزدلانہ کارروائی ہے جو
صرف اور صرف انسانیت کے خون سے
ہولی کھیلتی ہے
اور وحشیانہ رقص کرتی ہے
دہشت گردی نہ ہندو ہے نہ مسلمان
 لیکن دہشت گردی یہی دو مکھوٹے لگاکر
رونما ہوتی ہے اور خون کا آتنک مچا کر
اپنی اپنی گپھا میں روپوش ہو جاتی ہے
نہ گیتا میں لکھا ہے نہ قرآن میں لکھا ہے
نہ کہیں انسانیت کے بیان میں لکھا ہے
نہتوں پر وار کرنا
کمزوروں پر اتیا چار کرنا
معصوم بچوں کی تتلی جیسی رنگین مسکان چھین لینا
جگمگ کرتی پیشانیوں میں جھلملاتے سندور کو
خون میں بدل دینا
لڑکھڑاتے بڑھاپے کے ہاتھ سے لاٹھی چھین لینا
زندگی کی مسکراتی خواہش کو
موت کی بھیانک دلدل میں اتار دینا
یہ بہادری نہیں بزدلی کا آخری ہتھیار ہے
آئو ہم سب مل کر عہد کریں
اس ہتھیار کو توڑ دیں گے
انسانیت کا دھارا 
بہادر ی کی نئی دنیا کی طرف موڑ دیں گے
ہندستان ہو یا پاکستان 
امریکہ ہو یا افغانستان

جہاں جہاں بھی دہشت گردی ہوگی
ہم ایکتا کے ہتھیار سے اس پر وار کریں گے
اور محبت کی زمین سے
نفرت کے اس کلنک کو مٹا دیں گے
ہم ایسا کرکے دکھا دیں گے
 ہم دہشت واد مٹا دیں گے
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 537