* مجھے آپ گر بلالیں تو بڑا کرم ہو آقا *
نعت پاک
مجھے آپ گر بلالیں تو بڑا کرم ہو آقاؐ
مرا مرتبہ بڑھا دیں تو بڑا کرم ہو آقاؐ
میں غموں کی دھوپ میں جب چلوں، آپ ساتھ ہولیں
مرا حوصلہ بڑھا دیں تو بڑا کرم ہو آقاؐ
مجھے جب غمِ زمانہ ذرا بھی اُداس کردے
مجھے راستہ دکھا دیں تو بڑا کرم ہو آقاؐ
میں کہیں بھٹک نہ جائوں ، مجھے دیجئے سہارا
ذرا فاصلہ مٹا دیں تو بڑا کرم ہو آقاؐ
کبھی خواب ہی میں آکر مری خواہشِ نظر کی
ذرا پیاس ہی بجھا دیں تو بڑا کرم ہو آقاؐ
نگار بانو ناز
52/B, Taltala Lane,
Kolkata-700016
Mob: 9830919836
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|