donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Nigar Sultana
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* برسوں سے میرے گھر کا پتہ بھول گئے ہ *
برسوں سے میرے گھر کا پتہ بھول گئے ہیں
کیا سچ ہے کہ وہ میری وفا بھول گئے ہیں

اب ٹھیس بھی اٹھتی نہیں کیوں دل میں ہمارے
احباب بھی کیا جور و جفا بھول گئے ہیں

ہے درد ہی ایسا کہ میری جاں پہ بنی ہے
کیا سارے طبیب آج دوا بھول گئے ہیں

جا بیٹھے ہیں وہ غیر کے گھر دیکھئے کیا ہو
گلشن کی مرے تازہ ہوا بھول گئے ہیں

کیا دوں میں اُنہیں اُن کی جفا کا کوئی بدلہ
جو لوگ زمانے میں وفا بھول گئے ہیں

ماضی کی کوئی یاد نہیں ذہن میں باقی
اک نام ہے بس ، اُس کے سوا بھول گئے ہیں

دینا ہے جواب اینٹ کا پتھر سے نگارؔ اب
دنیا کی طرح ہم بھی وفا بھول گئے ہیں
*************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 311