donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Nigar Sultana
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* یارب تری دنیا سے تو دل بھرگیا میرا *
یارب تری دنیا سے تو دل بھرگیا میرا
ہر شخص یہاں آج لٹیرا ہے لٹیرا

میں ہار گئی دل کی بھی جیتی ہوئی بازی
شاید مری قسمت ہی میں لکھا تھا اندھیرا

بے بس ہوں میں مجبور ہوں فریاد کروں کیا
لمحوں کے قفس کا تو بہت سخت ہے گھیرا

منزل کے قریب آتے ہی گم ہوگئیں راہیں
اب چاہوں بھی تو کیسے قدم اٹھے گا میرا

سمجھی تھی اُسے دوست جو کل ساتھ چلا تھا
دیکھا جو پلٹ کے تو فقط سایہ تھا میرا

اُڑتا ہوا آیا ہے، نہ جانے کہاں برسے
برسات کا بادل نظر آتا ہے گھنیرا

ہرسمت اداسی کے ہیں آسیب گھروں میں
پھر کیسے یہاں ہوگا نگارؔ اپنا بسیرا
************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 303