donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Nigar Sultana
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* پیار میں دل جو گرفتار ہوا جاتا ہے *
پیار میں دل جو گرفتار ہوا جاتا ہے
اب تو جینا مرا دشوار ہوا جاتا ہے

کبھی ہر لمحہ گزرتا ہے قیامت بن کر
سانس لینا کبھی دشوار ہوا جاتا ہے

کوئی امید نہیں ساتھ نبھائیں گے وہ
پھر بھی کیوں ان سے مجھے پیار ہوا جاتا ہے

جب سے یادوں کو تری دل میں بسایا میں نے
دل کا ماحول ضیا بار ہوا جاتا ہے

میں نے کھولی ہے زباں آج ستمگر کے خلاف
اب قلم بھی مرا تلوار ہوا جاتا ہے

رازِ دل اُن سے چھپائوں تو چھپائوں کیسے
بند ہونٹوں سے بھی اظہار ہوا جاتا ہے

کردیا دل پہ مرے اُس نے یہ کیسا جادو
اب تو انکار بھی اقرار ہوا جاتا ہے

جب سے دیکھا ہے مجھے غیر کے ہمراہ نگارؔ
مجھے سے بدظن مرا دلدار ہوا جاتا ہے
****************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 299