donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Nigar Sultana
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* زندگی میں وہ کبھی ہم سے خفا ہوجائی *
زندگی میں وہ کبھی ہم سے خفا ہوجائیں گے
سب جدا ہوجائیں لیکن غم جدا ہوتا نہیں

اُس سے کوئی کیسے رکھے رہنمائی کی امید
راہزن تو راہزن ہے رہنما ہوتا نہیں

بات تو جب ہے کہ سر کے ساتھ دل بھی جھک پڑے
سر جھکانے سے فقط سجدہ ادا ہوتا نہیں

کیوں وہ رہتے ہیں سدا رنج و مصیبت کے شکار
کیا غریبوں کا زمانے میں خدا ہوتا نہیں

سر جھکانا پتھروں کے سامنے بیکار ہے
کوئی بت کو پوجنے سے وہ خدا ہوتا نہیں

باوفا سب سے وفاداری کرے کیسے نگارؔ
بے وفا بھی سب کے حق میں بے وفا ہوتا نہیں
**********
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 305