donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Nigar Sultana
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* بھیگی نہیں ہیں آنکھیں تو دامن بھی  *
بھیگی نہیں ہیں آنکھیں تو دامن بھی تر نہیں
شاید مری تباہی کی اُس کو خبر نہیں

میری اداس راتوں کی کوئی سحر نہیں
میرے لئے تو کوئی بھی غم مختصر نہیں

تم بھی کبھی تو بڑھ کے مرے غم کو بانٹ لو
سب کچھ اکیلے سہہ لوں یہ میرا جگر نہیں

ہے شرط یہ کہ پہلے وہ خود کو سنبھال لے
دشوار پھر تو اُس کے لئے رہ گزر نہیں

جب تم نہیں ہو ساتھ تو کیسے گزار لوں
ہے زندگی طویل بہت مختصر نہیں

اپنا شریکِ غم اسے میں کس طرح کروں
حالت کی میری اس کو تو کچھ بھی خبر نہیں

میں چل پڑی ہوں ایک خطرناک راہ پر
اب لوٹ جائوں اس سے یہ ایسی ڈگر نہیں

مائل نہیں ہیں جب وہ کرم پر تو اے نگارؔ
اُن کی جفائوں کا بھی اب مجھ پہ اثر نہیں
****************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 309