* اللہ کی عطا ہے محبت رسولؐ کی *
نعت پاک
اللہ کی عطا ہے محبت رسولؐ کی
کردارِ انبیاء ہے فضیلت رسولؐ کی
دیتا رہا جو جان کے دشمن کو بھی دعا
درکار پھر ہے آج وہ سیرت رسولؐ کی
عشقِ رسول عشقِ خدا کا ہے آئینہ
دیکھا خدا کو دیکھ لی صورت رسولؐ کی
یاسین کا وجود محمدؐ کا ہے وجود
تطہیر کا مزاج طہارت رسولؐ کی
خوشبو نبیٔ پاکؐ کی ہر لفظ لفظ میں
قرآن کر رہا ہے تلاوت رسولؐ کی
کس سے بیاں ہو رحمتِ کل کی فضیلتیں
قرآں کا حرف حرف فضیلت رسولؐ کی
مدحت رسولِ پاکؐ کی لکھنے کا یہ شرف
تم پر نسیم خاص عنایت رسولؐ کی
(ڈاکٹر) نگہت نسیم
Email: dr.nighat.nasim@gmail.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|