donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Niyaz Swati
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جنرل وارڈ *
جنرل وارڈ

مجھ کو مت داخل کرا اے یار جنرل وارڈ میں
اور ہو جاؤں گا میں بیمار جنرل وارڈ میں

دوست، رشتے دار، نرسیں، ڈاکٹر، اسپیشلسٹ
سب سمجھتے ہیں ذلیل و خوار جنرل وارڈ میں

لا نہیں سکتا جو خود جا کر دوا بازار سے
رہ نہیں سکتا وہاں نادار جنرل وارڈ میں

مجھ کو مفلس جان کر ڈسچارج فوراً کر دیا
میں اگرچہ تھا ابھی بیمار جنرل وارڈ میں

حال ہو جائے گا تیرا بد سے بد تر مان لے
ہو نہ داخل جا کے برخوردار جنرل وارڈ میں

وہ پہنچ جاتی ہے عملے کے گھروں میں اے نیاز!
جو دوائیں دیتی ہے سرکار جنرل وارڈ میں
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 310