donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Noor Iqbal
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دیکھ کر مجھ کو جو ہنسا ہوگا *
غزل

دیکھ کر مجھ کو جو ہنسا ہوگا
کوئی ناقد یا وہ گدھا ہوگا
رکھ دو اخبار کیا لکھا ہوگا
پھر کوئی شہر جل گیا ہوگا
حاکمِ وقت آپ جو ٹھہرے
آپ کہتے ہیں تو بجا ہوگا
راستہ گھر کا بھول بیٹھا ہوں
ڈائری میں مرا پتہ ہوگا
لے کے محفل میں مستعار زباں
گُنگ کیا خوب بولتا ہوگا
تم ہمارے ہو ، ہم تمہارے ہیں
لوحِ محفوظ پہ لکھا ہوگا
میں فقط احترام کرتا ہوں
آپ لوگوں کا وہ خدا ہوگا

نور اقبال

14, Barai Para, R.L.B.Lane
24 Parganas (N)
Mob: 9239768229 / 8013066424
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 296