donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Noshi Gilani
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہجر کی بد دعا نہ ہو جانا *
ہجر کی بد دعا نہ ہو جانا
دیکھ لینا، سزا نہ ہو جانا

موڑ تو بے شمار آئیں گے
تھک نہ جانا، جدا نہ ہو جانا

عشق کی انتہا نہیں ہوتی
عشق کی انتہا نہ ہو جانا

آخر شب اداس چاند کے ساتھ
ایک بجھتا دِیا نہ ہو جانا

بے ارادہ سفر پہ نکلے ہو
راستوں کی ہوا نہ ہو جانا

زندگی درد سے عبارت ہے
زندگی سے خفا نہ ہو جانا

اِک تمہی کو خدا سے مانگا ہے
تم کہیں بے وفا نہ ہو جانا
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 334