donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Noshi Gilani
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* سبھی جذبے بدلتے جا رہے ہیں *
سبھی جذبے بدلتے جا رہے ہیں
کہ جیسے خواب مرتے جا رہے ہیں

کوئی دن کے لئے دل کے مکیں کو
نظر انداز کرتے جا رہے ہیں

جو دل کا حال ہے دل جانتا ہے
بظاہر تو سنبھلتے جا رہے ہیں

چلے تو ہیں تمہارے شہر سے ہم
کفِ افسوس ملتے جا رہے ہیں

کبھی جن میں غرورِ تازگی تھا
وہ خد و خال ڈھلتے جا رہے ہیں
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 366