|
* مجھ کو کہاں کلام ہے ساقی سے ، جام سے *
حمد
مجھ کو کہاں کلام ہے ساقی سے ، جام سے
مالک پلا رہا ہے محبت کے نام سے
ہرسو کرم بھی تیرا ہے اے ربّ العالمین
رحمت کا ہو شمار کہاں اس مقام سے
مدحت کرے زبان تو دل وجد میں رہے
اور دل کی بے کلی بھی رہے احترام سے
مانگوں نبیؐ کے نام سے دامن بھری مراد
پائوں خدا کے نام سے ، صد احترام سے
دیدارِ کی للک پہ لرزتا ہے دل مرا
موسیٰ کا واقعہ بھی ہے تیرے مقام سے
نصرت ریحانہ آصف
10-5-28, Flat-205, 2nd floor, M. G. Apartments
Masab Tank, Hyderabad-28 (A.P)
Mob: 9703029948
Email: nusrath_rehana@yahoo.com
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|