donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Nuzhat Nigar
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* مہکی ہوئی زلفوں کا بنائوں گی دوپٹ¬ *
غزل

مہکی ہوئی زلفوں کا بنائوں گی دوپٹہ
وہ آیا تو راہوں میں بچھائوں گی دوپٹہ

ہلکی سی اگر آنچ ترے پیار کی مل جائے
سو بار بھگوئوں گی سکھائوں گی دوپٹہ

جو رنگ بھی اے دوست پسند آئے گا تجھ کو
اُس رنگ میں میں رنگ کے لائوں گی دوپٹہ

تُو شیخ دوپٹے کی بنا لایا ہے پگڑی
میں بھی تری پگڑی کا بنائوں گی دوپٹہ

جب آئے گا واپس مرا شہزادۂ گلفام
تب چاند ستاروں سے سجائوں گی دوپٹہ

تم دور سے کھیتوں میں پتنگ اپنی اُڑانا
میں چھت پہ کھڑی ہوکے اڑائوں گی دوپٹہ

آیا جو اچانک وہ مرے سامنے نزہتؔ
میں شرم سے ہونٹوں میں دبائوں گی دوپٹہ

نزہتؔ نگار

55, Tambakoo Street
Muradabad (U.P) PIN-244001
Mob: 9760513762 / 9897777232
بشکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی

………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 466