donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Obaidullah Aleem
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تم ایسی محبت مت کرنا *
تم ایسی محبت مت کرنا
میرے خوابوں میں چہرہ دیکھو
اور میری قائل ہو جاؤ
تم ایسی محبّت مت کرنا
میرے لفظوں میں وہ بات سُنو
جو بات لہو کی چاہت ہو 
پھر اُس چاہت میں کھو جاؤ
تم ایسی محبت مت کرنا
یہ لفظ میرے یہ خواب میرے 
ہر چند یہ جسم و جاں ٹھہرے 
پر ایسے جسم و جاں تو نہیں
جو اور کسی کے پاس نہ ہوں
پھر یہ بھی ممکن ہے، سوچو
یہ لفظ میرے، یہ خواب میرے
سب جُھوٹے ہوں
تم ایسی محبت مت کرنا
گر کرو محبت تو ایسی
جس طرح کوئی سچّائی کی رَو 
ہر جُھوٹ کو سچ کر جاتی ہے
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 428