* لوگ باہم کر رہے تھے گفتگو *
کہمن
عبید للہ ساگر
کوشش
منظر:
لوگ باہم کر رہے تھے گفتگو
ہم ہیں محبوبِ خدا کے اُمّتی
چاند کو تسخیر کرنے کے لئے
طاقت پرواز غیروں کو ملی
ایک بوڑھے نے یہ برجستہ کہا
اپنی پستی کا سبب ہے بس یہی
صاحبِ ایماں تو کہلاتے ہیں ہم
ہے مگر ہم میں کمی ایمان کی
کہمن:
آدمی چاہے کسی مذہب سے ہو
حسبِ کوشش سب کو دیتا ہے خدا
خالقِ ارض و سما کا قول ہے
لیس للا نسان الا ما سعیٰ
٭٭٭
|