* زندگی کو امن کی خیرات دو *
غزل
زندگی کو امن کی خیرات دو
دشمنوں کو دوستی سوغات دو
اسلحہ سے پاک کردو یہ زمیں
چین کے انسان کو دن رات دو
جو ضروری ہے تمہارے واسطے
دوسروں کو بھی وہی حالات دو
اور تم سچے جہادی ہو اگر
بھوک اور بیماریوں کو مات دو
خیر و شر کی کشمکش ہے زندگی
دوستو انسانیت کا ساتھ دو
(ڈاکٹر) پنہاںؔ
1347, Lakeside Loop
Round Rock
TX 78665 (U.S.A)
M: +901512-246-7375
pinhaan@hotmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|