* مسکرائے ، گنگنائے ، جگمگائے زندگی *
غزل
مسکرائے ، گنگنائے ، جگمگائے زندگی
کیوں ستائے ، دل جلائے ، آزمائے زندگی
اشک چھلکے ، زخم مہکے ، داغ دہکے اور اب
پھر نئے کچھ خواب پلکوں پر سجائے زندگی
خیر ہو دل کی جنوں کی راہ مل جائے اُسے
رہ نہ جائے عقل ہی کے سائے سائے زندگی
تھوڑی باتیں ، تھوڑے شکوے ، تھوڑے وعدے اور بس
ساتھ اُس کے شام کی اچھی سی چائے زندگی
شاعری پنہاںؔ برائے شاعری ہے اصل فن
وہ غزل ہی کیا غزل جو ہو برائے زندگی
(ڈاکٹر) پنہاںؔ
1347, Lakeside Loop
Round Rock
TX 78665 (U.S.A)
M: +901512-246-7375
pinhaan@hotmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|