* اک نظر تو مری طرف بھی دیکھ *
غزل
(قیصر شمیم(کولکاتا
اک نظر تو مری طرف بھی دیکھ
پھر مرے دشمنوں کی صف بھی دیکھ
دیکھ خلوت میں سر خمیدہ مجھے
اور جلوت میں سر بکف بھی دیکھ
ابر نیساں! گذر نہ جایوں ہی
تہی آغوشیِ صدف بھی دیکھ
شہ کے گنجینۂ گہر پہ نہ جا
میرا سرمایۂ خزف بھی دیکھ
دیکھ فہرست اہلِ دل قیصر
میری عزت، میرا شرف بھی دیکھ
10, Hem Ghosh Lane, Shibpur, Hawrah-711102
|