donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Qamar Jalalabadi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اتاری جاتی ہے ان کی نظر مگر پھر بھی *
جمالِ رُخ پہ ٹھہرتی نہیں نظر پھر بھی
اتاری جاتی ہے ان کی نظر مگر پھر بھی

کوئی ٹھکانہ ہے شاید بدگُمانی کا
قفس میں قید ہوں کاٹے ہیں میرے پر پھر بھی

ملال کر دلِ مضطر نہ ان کے جانے کا
خُدا نے چاہا تو آئیں گے وہ اِدھر پھر بھی

وہ کہہ رہے ہیں کل آئیں گے ہم بتا تو دیا
لگا رکھی ہے یہ تم نے اگر مگر پھر بھی

ہزار عیش قفس میں سہی مگر وہ بات کہاں
کہ اپنا گھر ہوا کرتا ہے اپنا گھر پھر بھی

قمر یہ مانا کہ تم اِحتیاط برتو گے
کسی کے رُخ سے جو ٹکرا گئی نظر پھر بھی
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 358