donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Qamar Raees Bahraichi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* حقیقت نہ فسانے میں ہے دہشت گردی *
(ڈاکٹر قمر رئیس بہرائچی( بہرائچ
حقیقت نہ فسانے میں ہے دہشت گردی
 لعنت کبریٰ زمانے میں ہے دہشت گردی
 ستمِ قاتل کی طرح یہ ہے جہاں میں پھیلی
جسم ناپاک ہے سیرت ہے بھیانک اس کی
خصلتیں اس کی درندوں کی طرح ہیں ساری
 ہر مصیبت بھی ہے زمانے کی اس سے ہاری
امن خواہوں کے چراغوں کو بجھا دیتی ہے
 ساتھط اس کا کوئی کم ظرف ہوا دیتی ہے
 شیر خواروں پہ بھی پیہم ستم ڈھاتی ہے
مثل حیواں یہ جب خواب میں انگڑاتی ہے
 بربریت کو ہے پروان چڑھایا اس نے
پاٹھ ہنسا کا زمانے کو پڑھایا اس نے

ہر عمل صورتِ شیطان بنا رکھا ہے
بربریت کو فقط ایمان بنا رکھا ہے
امنِ عالم کو تشدد سے سجا رکھا ہے
ہر طرف دہر میں کہرام مچا رکھا ہے
اس کی تفسیر بیاں کرنے سے قاصر ہے زباں
اس کے سینے میں تو چنگیز و ہلاکوں ہیں نہاں
ختم کرنا ہے زمانے سے ہمیں خوف و ہراس
پھر سے رکھنی ہے ہر اک دل میں محبت کی اساس
مسئلہ بن گئی سب کے لئے دہشت گردی
کیجئے اس کے لئے کوئی تدارک جلدی
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 314