donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Qateel Shifai
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* گرمی حسرت ناکام سے جل جاتے ہیں *
غزل

گرمی حسرت ناکام سے جل جاتے ہیں
ہم چراغوں کی طرح شام سے جل جاتے ہیں
شمع جس آگ میں جلتی ہے نمائش کیلئے
ہم اسی آگ میں گمنام سے جل جاتے ہیں
خود نمائی تو نہیں شیوہ ارباب وفا
جن کو جلنا ہو وہ آرام سے جل جاتے ہیں
بچ نکلتے ہیں اگر آتش سیال سے ہم
شعلہ عارض گل فام سے جل جاتے ہیں
جب بھی آتاہے مرانا م ترے نام کے ساتھ
جانے کیوں لوگ مرے نام سے جل جاتے ہیں
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 417