* حمدِ اللہ چاندنی راتوں کے تارے بو *
حمد
حمدِ اللہ چاندنی راتوں کے تارے بولیں
شانِ مولیٰ صبح کاذب کے نظارے بولیں
دل میں سارے راز کھول دیتا ہے
رب کہیں اندر سے بول دیتا ہے
جب کبھی اندر سے بولے ہے مرے
جسم میرا گویا سجدہ گاہ ہے
عشق اس کا لالہ و گلزار میں
شوق اس کا وادی و کہسار میں
عشق کی آشفتگی صحرا میں ہے
عشق کی شوریدگی دریا میں ہے
قرب اس کا ہے صلوٰۃ و ذکر میں
نور اس کا ہے نجوم و قمر میں
شجر اس کے فیض سے بھرپور ہیں
کھیت اس کے کرم سے معمور ہیں
عشق کی پاکیزگی نور سحر
عشق کی بالیدگی اوجِ قمر
دل دریا جو درد سے معمور ہے
عشق میں تیرے سراپا طور ہے
رابعـہ الربّاء
Lahore (Pakistan)
Email: rabia_al_raba@yahoo.com
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|