* جو بیل مرے عشق سے لپٹی ھے جُدا کون ک& *
جو بیل مرے عشق سے لپٹی ھے جُدا کون کرے گا؟
یہ پیڑ اگر سُوکھ گیا ھے تو ھرا کون کرے گا؟
یہ بحث کا موضوع نیا ھے کہ نہیں؟ مالکِ خآکی!۔۔
اب جسم کے پنجرے سے پرندے کو رھا کون کرے گا؟
بیٹھے رھے ساکت سبھی ، حیرت نے مگر ھاتھ اُٹھایا
پُوچھا تھا کہ منظر سے اب آگے کا پتہ کون کرے گا؟
دل زور سے دھڑکا ھے اور آنکھوں سے نکل آئے ھیں آنسو
میں نے تو یہ پُوچھا تھا کہ اس بار دُعا کون کرے گا
****** |