|
|
|
Shared Successfully.
|
|
|
|
* کشمکش *
تو کیا مُجھے ابھی تلک
تمام عورتوں میں سے حسین و بے پنہ
سراپا شاعری سے بات کرنے کا سلیقہ تک نہیں؟
تو کیا مری نظر کتابِ حُسن ربِ کائنات کے
فلیپ پر نہیں پڑی؟
تو کیا یہ ارتکازِ رنگ و نُور خاک کو میسر آ گیا؟
تو کیا یہ جل پری مری نظر میں تیرتی رھے گی؟
کیا یہ سات رنگ میرے ھاتھ سے پھسلتے جائیں گے؟
تو کیا مری نگاہ سے خدائے بے پناہ اسی طرح
سے ھم کلام ھے؟
تو کیا یہی مہک مرے رُواں رُواں کو چُھو رھی ھے؟
اس طرح تو وقت رُک گیا ھے!۔۔
مَیں یہ ایک ھی زقند میں کہاں پہنچ گیا
جہاں سے واپسی محال ھے
عجیب میرا حال ھے
اور اُس کو کُچھ
خبر نہیں
جو میرے سب سوال سُن کے ھنس پڑی
تو کیا یہ سب مری نگاہ کا قصور ھے
مرے دماغ کا فتور ھے
تو کیا یہ وقت کی چٹان ھے
کہ جس پہ میرے ساتھ
کوئی بھی نہیں گِھسَٹ رھا؟
مُجھے پھر ایک بار سات رنگ
اپنے ھاتھ میں سمیٹ کر
یہ دیکھنا ھے مَیں سلیقگی کے کس مقام پر ھُوں
کس طرف سے آ رھا ھُوں
کس طرف کو جا رھا ھُوں
اور کیا مُجھے
حسین و بے پناہ
سراپا شاعری سے بات کرنے کا
سلیقہ تک نہیں؟!۔۔۔۔
****** |
|
|
|
|
|
|
|
|
You are Visitor Number : 357
|
|
|
|