* ھر کسی کا مشورہ ھے شاعری کا مشورہ *
ھر کسی کا مشورہ ھے شاعری کا مشورہ
مان لیتا ھُوں چلو مَیں آپ ھی کا مشورہ
رکھ دیا ھے راستے میں اپنے حصے کا چراغ
تیرگی کو دے دیا ھے روشنی کا مشورہ
اب تُمھاری شکل بھی دُھندلا گئی ھے دیکھ لو
کیوں دیا تھا تُم نے آنکھوں کو ، نَمی کا مشورہ
صاحبِ کردار ھُوں تُم سا منافق مَیں نہیں
دُشمنوں کو دے رھا ھُوں دُشمنی کا مشورہ
یاالہی اب سخن میں میرے سر کی خیر ھو
مُجھ کو اچھا لگ رھا ھے سرکشی کا مشورہ
دونوں جانب سرحدوں پر آ کھڑے ھیں کس لئے
آُپ دونوں کے لئے ھے دوستی کا مشورہ
نام رکھ لینے سے تو بنتا نہیں کوئی چراغ
ماننا پڑتا ھے پہلے شُعلگی کا مشورہ
سب کی اپنی سوچ ھے اور سب کی اپنی اصطلاح
کیا کروں اب کیسے مانوں ھر کسی کا مشورہ
******* |