donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rafiq Sandeelvi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* واپس نہ آئے پھول سے جسموں کو چیرکے *

واپس نہ آئے پھول سے جسموں کو چیرکے
جھوٹے تھے کتنے ربط کمانوں سے تیر کے

کھڑکی میں طشت تھامے ہوئے تھا کسی کا ہاتھ
ٹوٹے پڑے تھے کاسے گلی میں فقیر کے

کٹ جائے خیر ہی سے نیابت کا مرحلہ
شہزادگاں سے جلتے ہیں بیٹے وزیر کے

سوچو تو بے جواز تھیں کھیڑوں سے نفرتیں
کیدو نے سارے خواب بکھیرے تھے ہیر کے

کاغذ پہ ثبت کوئی تو ایسا پیام تھا
دشمن نے پاؤں کاٹ دئے ہیں سفیر کے


رفیق سندیلوی

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 445