donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rahat Sultana
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* وہ وفائوں کا مری خوب صلہ دیتا ہے *
غزل

وہ وفائوں کا مری خوب صلہ دیتا ہے
میری راہوں میں جو کانٹوں کو بچھا دیتا ہے

سبز پتوں کو جو شاخوں سے گرا دیتا ہے
وہی پتھر کے بھی کیڑوں کو غذا دیتا ہے

ہے عجب شخص کبھی مجھ کو دعا دیتا ہے
اور کبھی آگ سی سینے میں لگا دیتا ہے

رات میں چاند ستاروں کو منور کرکے
ان چراغوں کو علی الصبح بجھا دیتا ہے

میرے کمرے میں وہ موجود نہیں ہے لیکن
اُس کا لہجہ مجھے رہ رہ کے صدا دیتا ہے

اُس کے ہی نقشِ قدم پیشِ نظر ہیں میرے
اپنے دشمن کو پیغمبرؐ جو دعا دیتا ہے

آندھیاں کرتی ہیں خود اُس کی حفاظت راحت
جس دیے کو مرا اللہ بجھا دیتا ہے

(ڈاکٹر) راحت سلطانہ

Kashana-e-Asar
20-4-226/9, Chowk
Hyderabad-500002
(A.P)
Mob: 9848176637
Ph: 040-24560338
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 330