|
* ہیں نشانِ کرم لازوال آپؐ کے *
نعت پاک
ہیں نشانِ کرم لازوال آپؐ کے
اور اخلاق ہیں باکمال آپؐ کے
دے دیئے شرق اور غرب حق نے حضورؐ
اور ہیں یہ جنوب و شمال آپؐ کے
جس نے دیکھا فدا ہوگیا آپؐ پر
محترم ایسے ہیں خوش خصال آپؐ کے
آپؐ امّی لقب ہیں مگر اے حضورؐ
حق کے فرمان ہیںحال و قال آپؐ کے
شمس چہرہ تو زلفیں بھی والّیل ہیں
اور ابرو ہیں فخرِ ہلال آپؐ کے
اپنی امت کی بہبود ہی کے لئے
دل میں رہتے ہیں کتنے خیال آپؐ کے
سرخرو ہوگئے جن میں راحت ، حضورؐ
غزوے سارے مظفر مآل آپؐ کے
ڈاکٹر) راحت سلطانہ)
Kashana-e-Asar, 20-4-226/9, Chowk,
Hyderabad-500002 (A.P)
Mob: 9848176637 , Ph: 040-24560338
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|