* دریا تھے بند کوزے میں ہم ہو کے رہ گئ *
رحمت علی
نام:رحمت علی، ولدیت:محمد مستقیم،تاریخ پیدائش :۶؍ فروری۱۹۶۶ء وطن ۔ولی گنج، آرہ، پتہ: محلہ ولی گنج، آرہ، بھوجپور(بہار)۔پیشہ :تجارت
دریا تھے بند کوزے میں ہم ہو کے رہ گئے
یہ کیا کہ اپنے آپ میں کم ہو کے رہ گئے
ہر وقت گرم رہتے تھے ہم ریت کی طرح
پانی کا لمس ملتے ہی نم ہو کے رہ گئے
چاہا کہ ابتداء میں کروں اس کی داستاں
لکھنے چلا تو ہاتھ قلم ہو کے رہ گئے
خاموشیوں میں گم ہوئی دل کی ہر ایک چوٹ
گذرا وہ غم کہ پیکرِ غم ہو کے رہ گئے
الجھا ہے زندگی کے مسائل سے آدمی
ویران سارے دیر و حرم ہو کے رہ گئے
**** |