donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Raja Ishaque
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* فن فیئر میں کافی رونق رہی *
فن فیئر میں کافی رونق رہی
لوگوں کی چہل پہل قابل ِ دید تھی
کہیں ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ کا شکارلوگ نشستوں پر براجمان
کہیں بے ہنگم رقص
کہیں قہقہے
کہیں گانوں کا شور ،کہیں کھانے کے سٹالز پر بھوک مٹانے والوں کا جَمِّ غفیر
کھانے کی خوشبو میں رچا ہوا دھواں ایک عجیب تاثر پیدا کر رہا تھا
دست شناس ، لوگوں کے ہاتھوں پر کہی اور ان کہی کے درمیاں حائل پردوں کو
قیاس آرائی کے پیمانے سے ناپ رہے تھے
ثقافتی ورثے کے امین ، لوگوں کو ان کی شناخت سے واقف کرنے کی جدو جہد میں مصروف تھے
کہیں خیموں کی طنابیں تھیں
کہیں پیشانیوں پر ابھرتی ہوئی لکیریں
میں نے بہت سے لوگوں سے ہاتھ ملایا
بہت سے لوگوں سے گفتگو ہوئی
بہت سے لوگ قریب سے گزرے
کچھ کے چہروں پر اطمینان تھا
اور کچھ مرجھائے ہوئے
بیشتر اپنی دھن میں مگن تھے
کچھ شناسا لوگوں نے میری طرف ایک نظر دیکھا
اور مسکرائے بغیر گزر گئے
میں بھی خاموش رہا
انگریزی زبان میں اسے "کولڈ ایکسپریشن" کہا جاتا ہے شاید
اور اردو میں سرد مہری
بے معنی الجھنوں میں گھرے ہوئے لوگوں کے درمیان گزرتے
اور اجنبی چہروں کے تاثرات کو اپنی یادداشت کا حصہ بناتے بناتے شام ہو گئی
اور لوگ گھروں کو رخصت ہوئے
خالی کرسیوں پر تھکے ہوئے دن کا وجود شام کے گہرے سکوت سے سرگوشی میں مصروف تھا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ راجہ اسحٰق
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 372