* جو نعت میں جلوہ گر ہے جذبہ قبول کرل *
نعت پاک
جو نعت میں جلوہ گر ہے جذبہ قبول کرلیں
حضورؐ ناچیز کا یہ تحفہ قبول کرلیں
پلک کے کونے پہ اشک کم ہیں مگر نبیؐ جی
عقیدت و عجز کا یہ دریا قبول کرلیں
دیارِ مرسل میں کچھ کرم کی کمی نہیں ہے
جو اَن کہی ہو اُسے بھی آقاؐ قبول کرلیں
اسی تمنا نے عمر کو میری طول بخشا
میں جی رہی ہوں دعائے کعبہ قبول کرلیں
وہ میرے آقا خدا سے کہہ دیں گے میری بابت
کہ اس خطاکار کا بھی سجدہ قبول کرلیں
میں کارِ دنیا کی رسّیوں میں بندھی پڑی ہوں
مری عبادت کا ہر ارادہ قبول کرلیں
رخشندہ نوید
201/1, Sector a DHA, Lahore (Pakistan)
Mob: 03214692812
Email: rakhshandanaveed@hotmail.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|