* کوئی گذرا ہے اس پہ سانحہ انکار کرت *
رونق شہری
نام: عبد الغفار خاں ، ولدیت:محمد شہیر الدین خاں،تاریخ پیدائش :۱۶؍ اپریل۱۹۵۲ء ، تعلیم:ایم اے (اردو) وطن ۔گیا، پتہ:گیا الہ آباد ٹرانسپورٹ ایجنسی، چوتھائی کلہی جھریا، دھنباد( جھارکھنڈ)پیشہ : درس و تدریس تصانیف:1 ۔کالی دھرتی کی غزلیں( مشترک شعری مجموعہ) ۱۹۷۴ء
کوئی گذرا ہے اس پہ سانحہ انکار کرتا تھا
درختِ زیست کا پتہّ ہرا انکار کرتا تھا
سمٹتے دائرے میں قید ہونا اس کی قسمت تھی
بنامِ وسعت صحرا کھلا انکار کرتا تھا
عجب آندھی کا جھونکا تھا بچھا کر بھی صفِ ماتم
درون خیمہ، آب و ہوا انکار کرتا تھا
زمیں ہر پائوں کی مخصوص لمحے میں کھسکتی تھی
جو تھا اس کا شریک ماجرا انکار کرتا تھا
|