|
* زندگی زندگی ہوگئی *
غزل
زندگی زندگی ہوگئی
جب تری بندگی ہوگئی
میرے دل میں یہ کون آگیا
روح تک روشنی ہوگئی
صرف دیکھا تھا میں نے اُنہیں
اور دیوانگی ہوگئی
پھول تو پھول کانٹوں سے بھی
اب مجھے دوستی ہوگئی
تیرا غم جب میسر ہوا
تجھ پہ قرباں خوشی ہوگئی
تیری الفت میں جیتا رہوں
خواہشِ زندگی ہوگئی
گردشوں کا نہیں غم رضا
اب طبیعت یہی ہوگئی
رضا علوی
20/2, B.P.Road B.L.No.5, Jagtadal
24 Parganas
Mob: 9903523620
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|
|