* ہو توفیق ، لکھوں میں حمدِ خدا *
حمد
ہو توفیق ، لکھوں میں حمدِ خدا
نہیں کوئی معبود تیرے سوا
کروں میں بیاں کیسے تیری صفات
کہ تو خالق اور مالکِ کائنات
یہ کون و مکاں تیری تخلیق ہیں
زمیں ، آسماں تیری تخلیق ہیں
جہاں میں ترا سب سے اونچا مقام
تری ذات باقی رہے گی مدام
اگر تیری رحمت سے معمور ہو
تو دنیا میں فرحت بھی مشہور ہو
رضیہ فرحت
H.No.115, Golmori, Muslim Basti
Jamshedpur (Jharkhand)
Mob: 9334895010 / 8271204077
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|