* کیا کیا کروں بیان میں حرمت رسولؐ ک *
نعت پاک
کیا کیا کروں بیان میں حرمت رسولؐ کی
ہر چیز سے ہویدا ہے عظمت رسولؐ کی
ڈوبی رہوں میں عشق میں یادِ رسولؐ کے
دل میں مرے نہاں ہے محبت رسولؐ کی
روشن کروں میں دنیا کو حبِّ رسولؐ سے
حاصل ہوئی ہے مجھ کو ہدایت رسولؐ کی
رکھتی ہوں اپنے سینے میں قرآن اور حدیث
محفوظ دل میں ہیں یہ امانت رسولؐ کی
رکھتا ہے اپنے دل میں جو عشق اہلِ بیت سے
مل جائے گی اسے بھی نیابت رسولؐ کی
اے ابر خلد میں وہ بنائے گا اپنا گھر
توفیق جس کو ہوگی اطاعت رسولؐ کی
رضیہ پروین ابر
Imam Manzil, Sarai
Bhagalpur-812002 (Bihar)
Mob: 9470070320 / 9204520686
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|