* مدینے کے مکیں ہیں وہ ، مدینہ ہے مکا *
نعت پاک
مدینے کے مکیں ہیں وہ ، مدینہ ہے مکاں اُنؐ کا
زمیں اُنؐ کی ، فلک اُنؐ کا ، جہاں اُنؐ کا ، زماں اُنؐ کا
محمدؐ پر کلام اترا تو امت پر ہوا احساں
ہے گرویدہ خدا اُنؐ کا ہے گرویدہ جہاں اُنؐ کا
اتر کر غار میں پوشیدہ دشمن سے محمدؐ تھے
نہ پایا دشمنِ جاں نے مگر کوئی نشاں اُنؐ کا
جگر میں روح میں قلب و نظر کے گوشے گوشے میں
ہوا ہے جاں گزیں نقشِ محمدؐ اور بیاں اُنؐ کا
اگر موجود میں ہوتی رسالت کے زمانے میں
زمیں کو چوم لیتی میں قدم پڑتا جہاں اُنؐ کا
بصیر اب آرزو یہ ہے مدینہ جائوں اور دیکھوں
گلی پُرنور سی اُنؐ کی ، منور سا مکاں اُنؐ کا
ڈاکٹر) رضیہ صدیقی بصیر)
16-9-409/P/44, Wahid Nagar,
Old Malakpet, Hyderabad-500036
Mob: 9246355506 / Ph: 040-65970199
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|