* اس شخص کو حاصل کرنے کا بس اتنا سا ہے & *
اس شخص کو حاصل کرنے کا بس اتنا سا ہے اصول رضی
ترے پیروں میں کچھ کانٹے ہوں ،ترے ہاتھوں میں کچھ پھول رضی
تو لاکھ چھپائے لوگوں سے اپنی بے خواب سی راتوں کو
پر نیند ہے تیری آنکھوں میں اور چہرے پر کچھ دھول رضی
کبھی چلتے رک جانا کبھی گہری نیند سے اٹھ جانا
اسے بچھڑے برسوں بیت گئے ، مرا اب بھی یہی معمول رضی
اک پیڑ سلامت باغوں میں ،اک پینگ سلامت شاخوں میں
لیکن اس رُت میں کون کہے مرے ساتھ اسے تو جھول رضی
رضی الدین رضی
|