* دل میں رسول پاکؐ کی الفت لئے ہوئے *
نعت
دل میں رسول پاکؐ کی الفت لئے ہوئے
میں بھی ہوں دو جہان کی دولت لئے ہوئے
جھکتا ہے جن کے در پہ شہنشاہیت کا سر
سرکار کے گدا ہیں وہ سطوت لئے ہوئے
بھٹکے ہوئوں کو راہ دِکھانے کے واسطے
آئے رسولؐ شمعِ ہدایت لئے ہوئے
ہردم نبیؐ کی مفلس و بے کس پہ تھی نظر
دونوں جہاں کا تاج و حکومت لئے ہوئے
ہر ایک بات احمدِ پروردگار کی
قرآن کی طرح ہے فصاحت لئے ہوئے
روشن اُسی کی عقل و فراست کا ہے چراغ
جو ہے نبیؐ کا داغِ محبت لئے ہوئے
عاطفؔ مٹی جہان سے باطل کی تیرگی
آئے نبیؐ جو حسنِ صداقت لئے ہوئے
ریحانہ عاطفؔ الٰہی
Gulbarg Manzil, Kala Peyaada
Khairabad, Sitapur (U.P)
Mob: 5862252587
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
|