* ترے احکام سے جو بھی پھرا ہے *
حمد
ترے احکام سے جو بھی پھرا ہے
زمانے میں وہی رسوا ہوا ہے
زمین و آسماں کی وسعتوں میں
ترا ہی نور سب بکھرا پڑا ہے
ترا فضل و کرم ہے یا الٰہی
مرے سینے میں زندہ حوصلہ ہے
شہنشاہانِ عالم جھک گئے ہیں
قدم پر اُس کے جو تیرا گدا ہے
سبھی کو زندگی کے راستوں میں
تری رحمت کا یارب آسرا ہے
نہ تیرے عشق کی لذت ہو جس میں
الٰہی زندگی وہ بے مزہ ہے
سہارا تیرا ہے عاطفؔ کو یارب
کہ تو ہی مالکِ روزِ جزا ہے
ریحانہ عاطفؔ الٰہی
Gulbarg Manzil, Kala Peyaada
Khairabad, Sitapur (U.P)
Mob: 5862252587
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
**** |