donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rehana Khanam
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کج ادا کو ادائیں سکھاتی رہی *
غزل

کج ادا کو ادائیں سکھاتی رہی
میں ہتھیلی پہ سرسوں جماتی رہی

کیا خبر تھی نظر اُس سے لڑ جائے گی
دیکھ کر جس کو آنکھیں چراتی رہی

عمر بھر اُس نے آنے کی زحمت نہ کی
بے سبب اپنا گھر میں سجاتی رہی

میرے دل پر مرا زور چلتا نہ تھا
اتنا یاد آیا جتنا بھلاتی رہی

چاند آنگن میں میرے دمکتا رہا
میں بھری چاندنی میں نہاتی رہی

اُس کی بانہوں کا حلقہ سمٹتا گیا
پھول کایا مری کسمساتی رہی

دور تک کوئی مڑمڑ کے تکتا رہا
ہاتھ خانم میں چھت سے ہلاتی رہی

ریحانہ خانم

C/O- S.M.Hussain
(H.O.D. in Pharmacy)
Govt. Poly Technic
C.S.Pur,Bhubneshwar
(Orrisa)
Mob: 9556131217
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 327