* ہنسوگے تم تو آنکھوں میں نمی محسوس *
غزل
ہنسوگے تم تو آنکھوں میں نمی محسوس ہوگی
تمہیں ہر موڑ پر میری کمی محسوس ہوگی
اگر میں زندگی بھر صرف کانٹوں پر چلوں گی
تو مخمل پر بھی تجھ کو بے کلی محسوس ہوگی
تجھے بے ساختہ یاد آئے گی جب بھی ہماری
تجھے اک اک گھڑی بھی اک صدی محسوس ہوگی
ملے گی زندگی کی راہ میں جب دھوپ تجھ کو
غزل کی طرح میری تازگی محسوس ہوگی
میں ویرانی میں رہ کر بھی بہت خوش رہوں گی
تجھے گھر میں بھی رہ کر بے گھری محسوس ہوگی
سنوگے غور سے تم جب بھی ریحانہ کی غزلیں
یقینا تم کو اُس کی شاعری محسوس ہوگی
ریحانہ نواب
35, Rabindra Sarani (Golkothi)
Kolkata-700073
Mob: 9903429109
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|