* تو ہے جو دریائوں میں رستہ کرے *
حمد
تو ہے جو دریائوں میں رستہ کرے
تو ہے جو ہر آگ کو ٹھنڈا کرے
تو فنا کہہ دے تو دنیا ختم ہے
لفظِ کن سے اک جہاں پیدا کرے
تو اگر چاہے تو دریا سوکھ جائیں
تو ہی پیدا ریت میں چشمہ کرے
تو اگر چاہے تو بالا پست ہو
پست کو اک پل میں تو بالا کرے
ہر تحفظ ہیچ ہے اک پل میں تو
منتشر دنیا کا شیرازہ کرے
ریحانہ نواب
35, Rabindra Sarani,
(Golkothi) Kolkata-700073
Mob: 9903429109
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|