donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rehana Qamar
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* مجھ کو ڈولی میں بٹھا ڈر کے حوالے کر *
غزل

مجھ کو ڈولی میں بٹھا ڈر کے حوالے کردے
میری ماں مجھ کو مقدر کے حوالے کردے

اب یہ احساس کہ دنیا میں مرا کوئی نہیں
جانے کب مجھ کو سمندر کے حوالے کردے

اُس قبیلے سے نہیں میں کہ جو اپنی لڑکی
جنگ کے خوف سے لشکر کے حوالے کردے

مجھ کو مل کر اسے محسوس ہوا ہے ایسا
جیسے خود کو کوئی پتھر کے حوالے کردے

گھومنے پھرنے کا حق رکھتی ہے پھر بھی تتلی
کس لئے خود کو گلِ تر کے حوالے کردے

خالی کمرے میں پڑے رہنے سے بہتر ہوگا
اے قمر خود کو بھرے گھر کے حوالے کردے

ریحانہ قمر


Celefornia
(U.S.A)
Mob: xxxxxxxxxx
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 398