donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Reshma Talat Shabnam
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اُس کو جہیز مانگ کے شرمندگی نہ تھی *
غزل

اُس کو جہیز مانگ کے شرمندگی نہ تھی
چہرے پہ اُس کے اس لئے آشفتگی نہ تھی

اپنا ضمیر بیچ کے لوٹا تو ہے مگر
افسوس اُس کو پھر بھی تو افسردگی نہ تھی 

تم سے کیا ہے پیار تو ہوش و حواس میں
تھا عشق یہ مرا کوئی دیوانگی نہ تھی

افسوس تو ہوا مجھے تیرے سلوک پر
لیکن جفائوں پر تری حیرانگی نہ تھی

میری انا نے پائوں میں زنجیر ڈال دی 
حالانکہ تجھ سے کوئی بھی ناراضگی نہ تھی

پیاسوں کو مِل رہا ہے یہاں دھوپ کا سفر
دریا اُنہیں ملے ہیں جنہیں تشنگی نہ تھی

شبنم مجھے وہ کھوکے بھی نادم نہیں ہوا
لگتا ہے یہ اُسے کوئی دل بستگی نہ تھی

ریشماںطلعت شبنم

Manzil-e-Subhan
Ist Main 3rd Cross
Shahanshah Nagar, Kolar-563101
Mob: 9141499886
talatshabnam786@gmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 342