* ذکرِ نبیؐ سے جب دل معمور ہوگیا ہے *
نعت پاک
ذکرِ نبیؐ سے جب دل معمور ہوگیا ہے
منظر ہر ایک جیسے پُر نور ہوگیا ہے
صل علیٰ کا دامن جس آدمی نے چھوڑا
سمجھو وہ راہِ حق سے مفرور ہوگیا ہے
جس کو نہیں محبت سردارِ انبیاء سے
دل کا دیار اُس کا بے نور ہوگیا ہے
آقائے دو جہاں کے در پر اماں ملے گی
اُس کا نہیں ٹھکانہ جو دور ہوگیا ہے
بخشا ہے مرتبہ یہ اللہ نے اُسی کو
جو اُن کا امتی ہے مغفور ہوگیا ہے
نعتِ رسولؐ لکھ کر میرا دماغ شبنم
توصیفِ مصطفیٰؐ سے معمور ہوگیا ہے
ریشما طلعت شبنم
Manzil-e-Subhan, Ist Main 3rd Cross
Shahanshah Nagar, Kolar-563101
Mob: 9620413772 / 9141499886
Email: talatshabnam786@gmail.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|