donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rida Fatima
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دُھوپ کی تھیں دیواریں *
دُھوپ کی تھیں دیواریں 
روشنی کے پہرے  تھے
خوف کا یہ عالم تھا
دل کی آرزوءیں بھی
سب دبی دبی سی تھیں
گھر کے سارے ہی رستے
رُوشنی میں کُھلتے  تھے
کرنیں جو اترتی تھیں
سانپ بنکے ڈستی تھیں
اک شرار بس تن کا
شعلہ بنکے  لپکا تھا
اور اس میں جلتے سے
سائے جتنے بستے تھے
بے حسی کے عالم میں
آ کے روح سے  لپٹے
کیسےتھے وہ سب چہرے
روشنی میں  رہ کر  بھی
جو سیاہ دکھتے تھے
نوچتے تھے جسموں کو
کچھ لہو بھی  پیتے تھے
دُھوپ کی تمازت سے
موم سا بدن میرا
یوں پگھل گیا جیسے
سائے میرے تن کے بھی
قید میں ہوں کرنوں کی
روشنی کے پہروں میں
 
ردا فاطمہ
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 345