* اجی چھورئے دل دکھانے کی باتیں *
اجی چھورئے دل دکھانے کی باتیں
بہت ہو چلیں یہ رولانے کی باتیں
کہاں تک بتائیں جو ہم پہ ہے بیتی
کہاں تک سنائیں فسانے کی باتیں
جفا کش تری ہر جفا مستقل ہے
(چلی آتی ہیں یہ سیانے کی باتیں
زمیں تنگ اب ہر طرف ہو رہی ہے
تو کیسے کریں گھر بساتے کی باتیں
ستمگر میں غافل رہی ہر ستم سے
کہاں یاد بیتے زمانے کی باتیں
جگہ کس طرح ہو ردا اپنے دل میں
وہ کرتا بہت ہے ستانے کی باتیں
ردا فاطمہ
|